کولکاتا : ترنمو ل کانگریس میں اندرونی خلفشار پر خوشی کا اظہار کررہی بی جے پی اب خود اپنے پارٹی ورکروںکی ناراضگی اور غصے کا سامنا کررہی ہے۔ مرکزی قائدین کی کوششوں کے بعد بھی پارٹی لیڈروں میں ناراضگی ختم نہیں ہورہی ہے۔اب بی جے پی نے بنگال کے لیڈروں کو دہلی بلایا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش ،مکل رائے اور دیگر لیڈران آج رات خصوصی پرواز کے ذریعہ دہلی روانہ ہوئے ہیں۔کل مرکزی قائدین سینئر لیڈران کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔
خیال رہے کہ آج بھی بی جے پی کارکنان نے پارٹی کے انتخابی دفتر کے باہر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔کچھ پارٹی ورکروں نے خودکشی کی دھمکی دی ہے۔ خیال رہے کہ اتوار کو پہلے چار مرحلے کیلئے امیدواروں کے نام کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی بی جے پی دفتر کے باہر احتجاج ہورہا ہے۔امت شاہ نے کل رات کولکاتا میں قیام کرکے پارٹی ورکروں کی ناراضگی کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ مگر اس کے باوجود آج صبح سے ہی پارٹی دفتر کے باہر احتجاج ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی کی اعلیٰ قیادت نے اسی دن ریاستی رہنماؤں کو دوبارہ دہلی طلب کیا ہے ۔ دلیپ گھوش اور مکل رائے رات کو خصوصی پرواز سے بنگال سے دہلی روانہ ہوںگے ۔
بدھ کی صبح دس بجے بی جے پی کی کور کمیٹی کی اس معاملے میں میٹنگ ہوگی ۔ جس میں پارٹی کارکنان کی ناراضگی کو ختم کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے گی ۔کل امیت شاہ نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا سے بھی ملاقات کی تھی ۔پارٹی قائدین نے ریاستی لیڈروں سے کہا ہے کہ وہ امیدواروں اور جنہیں ٹکٹ نہیں ملا ہے ان سے بات چیت کریں ۔بی جے پی نے ابھی تک امیدواروں کی مکمل فہرست جاری نہیں کی ہے ۔ امت شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی لیڈروں کی ناراضگی کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔پارٹی نے اشارہ دیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو ایک دو امیدواروں کے نام کو تبدیل کیا جاسکتا ہے ۔
مغربی بنگال میں ٹکٹوں پربی جے پی میں گھمسان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS