بہار پولیس میں 12 ویں پاس طلباء کیلئے ملازمت، 30 نومبر سے 30 دسمبر کے درمیان دی جاسکتی ہے درخواست

0

بہار:سینٹرل سلیکشن بورڈ آف کانسٹبل نے بہار ہوم گارڈ بٹالین میں کانسٹبل  ڈرائیور کی نوکری  کے لئے درخواستیں طلب کی  ہیں۔ جو امیدوار کافی وقت سے نوکری کی تلاش کررہے ہیں، ان کے لئے یہ اچھا موقع ہے ۔
تفصیلات کچھ اس طریقے سے ہیں، بہار پولیس نے کانسٹبل ڈرائیور  کے 1722عہدوں کے لئے درخواستیں مانگی ہیں۔ جس میں ای ڈبلیو ایس،ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی امیدواروں کے لئے سیٹیس محفوظ ہیں۔ منتخب کیے گئے امیداروں کو صرف 3 سطح کے تحت  21700سے69100روپے تک کی تنخواہ دی جائے گی۔
اس ملازمت کے لیے لازمی ہے کہ امیدوار کسی بھی تسلیم شدہ ادارے سے 12 ویں جماعت پاس ہو اور اسے ڈرائیونگ آتی ہو اور ڈرائیونگ لائسنس بھی ہونا چاہئے۔
اگر ہم عمر کی بات کریں تو امیدوار کی عمر 20 برس سے لیکر 25 برس کے درمیان ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ امیدوار کی عمر یکم اگست 2019 کو یا اس سے قبل امیدوار کی عمر 25 برس سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ جبکہ ریزرویشن کے دائرے میں آنے والے امیدواروں کو رعایت بھی دی جائے گی۔
جنرل اور او بی سی امیدواروں کو 450 اور ایس سی ، ایس ٹی امیدواروں کو 112 روپے کا فارم دینا ہوگا۔ امیدوار بینک ، کریڈیٹ اور ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعہ فیس جمع کرا سکتے ہیں۔
درخواستوں جمع کرنے کی تاریخ آج 30 نومبر 2019سے شروع ہوچکی ہے، جب کہ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 30دسمبر 2019 ہے۔ فیس جمع کرنے کی آخڑی تاریخ 30دسمبر 2019 طے کی گئی ہے۔ 
امیدوار درخواست جمع کرنے کے لیے آفشیل ویب سائٹ csbc.nic.in  پر جائیں۔ اور بہار ہوم گارڈ سیکشن پر کلک کریں۔ اور آن لائن پر کلک کرکے اپنی درخواست دیں۔ امیدوارں کا انتخاب تحریری امتحان او ایم آر شیٹ کے ذریعہ ہوگا۔ اس کے علاوہ فزیکل ایفیشنسی ٹیسٹ اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہوگی۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS