بہار پنچایت انتخابات: ووٹنگ کے اگلے دن گنتی

0

پٹنہ : بہا رمیں پنچایت انتخابات ہوں گے اور ووٹنگ کے دوسرے دن یا اگلے دن ہر ضلع میں ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ کمیشن نے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، معاون ڈسٹرکٹ الیکشن افسر ، پنچایت کو ہدایت دی ہے کہ گنتی کا کام اس طرح سے کیا جائے کہ یہ ایک دن میں مکمل ہوسکے۔ گنتی کے بعد ملٹی پوسٹ ای وی ایم سے ایس ڈی ایم ایم (چپ) ہٹا کر ڈسٹرکٹ الیکشن افسر، پنچایت کے تحفظ میں رکھا جائے۔ اس کے بعد مذکورہ ای وی ایم کو اگلے ضلع میں منتقل کرنا ہوگا۔کمیشن کے سکریٹری یوگیندر رام نے تمام اضلاع کو ایک ضلع سے دوسرے اضلاع میں منتقل کرنے کی ہدایت دی کہ ہر مرحلے میں ایک ڈویڑن میں ایک ضلع میں الیکشن کرایا جائے اس سے مستثنی نویں اور دسویں مرحلے کے انتخابات ہوسکتے ہیں۔ کمیشن کے مطابق، اگلے مرحلے میں اضلاع کا انتخاب پولنگ مراکز کی تعداد ( سال -2016کی بنیادپر) ، ای وی ایم کی تعداد اورریزرورکھی جانے والی ای وی ایم کی تعداد کم سے کم دوری کے اصول پر مبنی ہے۔
ای وی ایم کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں منتقل کرنے کے منصوبے سے متعلق کمیشن نے تمام اضلاع سے تجاویز طلب کی ہیں۔ نیز ضلع کو ای وی ایم ملنے کے بعد الیکشن افسر کی جانب سے ای وی ایم کی تیاری ، بلاک سے پولنگ اسٹیشن بھیجنے اور پولنگ اسٹیشن سے گنتی کے مراکز بھیجنے اورای وی ایم کلسٹرکو محفوظ رکھنے کے لئے بھی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ووٹوں کی گنتی کے بعد چپ کو ای وی ایم سے نکال کرمحفوظ رکھنے کے انتظامات اور ای وی ایم کو دوسرے ضلع میں منتقل کرنے کے تعلق سے بھی رائے مانگی گئی ہیں۔ کمیشن نے ای وی ایم لے جانے کا منصوبہ مائیکرو سطح پر تیار کرکے تجاویز کے ساتھ 10 مارچ تک بھیجنے کو کہا ہے۔واضح رہے کہ بہار میں پہلے مرحلے میں3 اضلاع میں پنچایت انتخابات ہوں گے ، جبکہ دوسرے مرحلے میں 4 ، تیسرے میں 5 ، چوتھے میں3 ، پانچویں میں 3 ، چھٹے میں 4 ، آٹھویں میں4 ، نویں میں 4 اور دسویں مرحلے میں4اضلاع میں انتخابات ہوں گے ۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے سکریٹری یوگیندر رام نے اس کے لئے تمام اضلاع کو ہدایات جاری کی ہیںاور بتایا گیا ہے کہ جلد ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS