بہار، جھارکھنڈ اور یوپی سب سے غریب ریاستیں،نیتی آیوگ کی رپورٹ میں انکشاف

0
palpalnewshub.com

کیرالہ، گوا، سکم، تمل ناڈو اور پنجاب سب سے کم پسماندہ ریاستیں
نئی دہلی (پی ٹی آئی) : نیتی آیوگ کے کثیر جہتی غربت انڈیکس (این پی آئی) کے مطابق بہار، جھارکھنڈ اور اترپردیش ہندوستان کی سب سے غریب ریاستوں کے طور پر ابھر ی ہیں۔ انڈیکس کے مطابق بہار کی 51.91 فیصد آبادی غریب ہے، اس کے بعد جھارکھنڈ میں 42.16 فیصداور یوپی میں 37.79 فیصد لوگ غریب ہیں۔ انڈیکس میں مدھیہ پردیش (36.65فیصد) کو چوتھا مقام پر رکھا گیاہے، جبکہ میگھالیہ (32.67فیصد) پانچویں مقام پر ہے۔ ان ریاستوں میں سب سے کم غربت: کیرالہ(0.71فیصد)، گوا(3.76فیصد)، سکم (3.82فیصد)، تمل ناڈو(4.89فیصد) اور پنجاب (5.59فیصد) انڈیکس کے ساتھ پورے ہندوستان میں سب سے کم غریبی درج کی ہے۔ یہ ریاستیں انڈیکس میں سب سے نیچے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کا قومی ایم پی آئی معیار،آکسفورڈ پاورٹی اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ انشیٹیو(او پی ایچ آئی) اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ذریعہ ڈیولپ عالمی سطح پر منظور اور مضبوط طریق کار کا استعمال کرتا ہے۔ زیرمرکز ریاستوں میں پڈوچیری میں سب سے کم غربت: مرکز کے زیر انتظام والی ریاست دادراور ناگر حویلی (27.36فیصد)، جموں وکشمیر اور لداخ (12.58 فیصد)،دمن اور دیو(6.82فیصد) اور چنڈی گڑھ (5.97 فیصد) سب سے غریب زیر مرکز ریاست کے طور پر ابھری ہیں۔ پڈوچیری میں 1.72 فیصد آبادی ہی غریب ہے، جبکہ لکشدیپ میں 1.82 فیصد، انڈومان اور نیکوبار جزائر میں 4.30 فیصد اور دہلی میں 4.79 فیصد لوگ غریب ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاص طور سے یہ انڈیکس خاندانوں کے ذریعہ سامنا کئے جانے والے کئی پریشانیوں کو درج کرتا ہے۔ اس میںکہا گیا ہے کہ ہندوستان کے ایم پی آئی میں 3مشترکہ جہت صحت، تعلیم اور معیارزندگیہیں۔ یہ غذائیت بچوں اور نوعمر بچوں کی شرح اموات قبل از پیدائش زچہ کی دیکھ بھال، اسکولی تعلیم کے ساتھ اسکول میں حاضری، کھانا پکانے کے ایندھن، صفائی، پینے کا پانی، بجلی، رہائش، املاک اور بینک کھاتے جیسے 12 اشاریوں سے پیش کئے جاتے ہیں۔ 2015 میں 193 ممالک کے ذریعہ اپنائے گئے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) ڈھانچے نے دنیابھر میں ترقی کی رفتار کو ناپنے کیلئے ترقی کی پالیسیوں، سرکاری ترجیحات اور میٹرکس کو پھر سے وضاحت کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS