بہار کی 71 اسمبلی سیٹوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری

0

بہار اسمبلی کی 243 میں سے پہلے مرحلہ میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ہونے والے انتخاب کیلئے آج نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی ۔
ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق ، بہار کی 71 اسمبلی سیٹوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی ہے ۔ ا س کے ساتھ ہی ان علاقوں کیلئے پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ امیدوار 08 اکتوبر تک پرچہ داخل کر سکیںگے ۔ داخل پرچوں کی جانچ 09 اکتوبر کو ہوگی اور 12 اکتوبر تک امیدوار اپنانام واپس لے سکیںگے ۔
پہلے مرحلہ میں ریاست کے جن 71 اسمبلی حلقوںمیں انتخاب ہوناہے ان میں کہلگاﺅں ، سلطان گنج ، امر پور ، ددھوریا ، ( محفوظ ) ، بانکا، کٹوریا ( محفوظ ) ، بیلہر ، تارا پور ، مونگیر ، جمال پور ، سورج گڑھا ، لکھی سرائے ، شیخ پورا ، بر بیگھا ، مکامہ ، باڑھ ، مسوڑھی ( محفوظ ) ، پالی گنج ، بکرم ، سندیش ، برہرا ، بکسر ، ڈمراﺅں ، راج پور ( محفوظ ) ، رام گڑھ ، موہنیاں ( محفوظ) ، بھبھوا ، چین پور ، چیناری ( محفوظ ) ، سہسرام ، کر گہر ، دینارا ، نوکھا ، ڈہری ، کاراکاٹ ، ارول ، کرتھا ، جہان آباد ، گھوسی ، مخدوم پور ( محفوظ ) ، گوہ ، اوبرا ، نبی نگر ، کٹنبا ( محفوظ) ، اورنگ آباد ، رفیع گنج ، گروا، شیر گھاٹی ، امام گنج ( محفوظ) ، بارہ چٹی ( محفوظ) ،بودھ گیا ، گیا شہر ، ٹکاری ، بیلا گنج ، اتری ، وزیر گنج ، رجولی ( محفوظ ) ، ہسوا ، نوادہ ، گوند پور ، وارسلی گنج ، سکندر ا ( محفوظ) ، جموئی، جھا جھا اور چکائی شامل ہیں ۔
غور طلب ہےکہ بہار اسمبلی کی 243 سیٹوں کیلئے تین مرحلہ میں 28 اکتوبر ، 03 نومبر اور 07 نومبر کو ووٹنگ ہوگی ۔ دس نومبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی اور انتخابی عمل 12 نومبر تک مکمل ہوجائے گا۔ بہار اسمبلی کی موجودہ مدت کار 29 نومبر 2020 کو ختم ہورہی ہے ۔
 

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here