بہار کے وزیراعلی، نائب وزیراعلی نے کروایا کووڈ ٹیسٹ، وزیراعلی کی رپورٹ منفی

0

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار ، نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی اور ان کے دفاتر کے 20 کے قریب آفیسران اور ملازمین نے خود کا کووڈ 19 میں ٹیسٹ کروایا۔ریاستی قانون ساز کونسل کے چیئرپرسن اودھیش نارائن سنگھ اور ان کے کنبہ کے پانچ افراد کووڈ پائے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد، انہوں نے ٹیسٹ کروایا۔
  وزیر اعلی اور نائب وزیر اعلی نے 1 جولائی کو سنگھ کے ساتھ کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی تھی۔ اس تقریب میں کونسل کے حال ہی میں منتخب ہونے والے نو ممبروں کو رکنیت کا حلف لیا گیا تھا۔ اس تقریب کے دوران سنگھ کے علاوہ وزیر اعلی اور ڈپٹی سی ایم موجود تھے۔
وزیراعلیٰ نے خود پہل کی اور صحت کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ نمونے جمع کریں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ، سی ایم آفس کے لگ بھگ 10 عہدیدار اور ملازمین نے کووڈ 19 ٹیسٹ کے لئے اپنے سیمپل دیئے ہیں۔
وزیراعلی کا کووڈ-19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS