اتراکھنڈ کے نینی تال میں دردناک سڑک حادثہ، موقع پر نو افراد جاں بحق

0
اتراکھنڈ کے نینی تال میں دردناک سڑک حادثہ، موقع پر نو افراد جاں بحق
اتراکھنڈ کے نینی تال میں دردناک سڑک حادثہ، موقع پر نو افراد جاں بحق

ہلدوانی: اتراکھنڈ کے نینی تال میں ایک بڑا سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ادھورا سے ہلدوانی جانے والی ایک گاڑی بے قابو ہو کر 500 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔ گاڑی کھائی میں گرنے سے 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہلدوانی کے سشیلا تیواری اسپتال لے جایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے نینی تال سڑک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حادثے کی وجوہات گاڑی میں مسافروں کی زیادہ تعداد اور موٹر روڈ کی خراب حالت بتائی گئی ہے۔ گاؤں والوں نے بڑی مشکل سے کھائی میں گرنے والے مسافروں کو نکال کر سڑک پر لایا۔
گورنر لیفٹیننٹ جنرل گرمیت سنگھ نے نینی تال حادثے میں مرنے والوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ گورنر نے سوگوار خاندان کے ساتھ گہرے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کی سلامتی کے لیے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

مزید پڑھیں:پرائیویٹ سیکٹر میں 75 فیصد ہریانوی شہری کو ملازمت والے قانون کو ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا

علاقے کے پرکاش رووالی اور رنجیت مٹیالی نے بتایا کہ جمعہ کی علی الصبح پانچ بجے ایک گاڑی 500 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں 11 مسافر سوار تھے۔ مرنے والوں میں دھنی دیوی (38) بیوی رمیش چندر پنیرو ساکنہ دلکنیا، تلسی پرساد (38) ولد رمیش چندر، راما دیوی (30) بیوی تلسی پرساد، ترون پنیرو (5) ولد تلسی پرساد، دیوی دت (51) ولد ایشوری دت شامل ہیں۔ نریش پنیرو (26) ولد پورن پنیرو، راجندر پنیرو (5) ولد تلسی پرساد، شیوراج سنگھ (25) ولد کنور سنگھ، نریندر سنگھ ولد کنور سنگھ فوت ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS