نیپال حادثے کی بڑی خبر، 28 افراد ہلاک، جانیں تفصیل

0

کھٹمنڈو ،(یو این آئی) مغربی نیپال میں منگل کے روز ایک مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 28 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ مقامی عہدیدار نے یہ اطلاع دی ہے۔ موگو کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر رام بہادر مہات نے بتایا کہ یہ حادثہ صوبہ کرنالی کے ضلع موگو کے علاقہ پینا گان میں پیش آیا جس میں 24 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور چار دیگر نے اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بس میں 42 مسافر سوار تھے اور14 زخمیوں کو ہوائی جہاز سے نیپال گنج پہنچایا گیا ہے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر طالب علم اور مہاجرمزدور ہیں جو نیپال کے بڑے تہوار دشہان میں شرکت کرنے کے بعد ہندوستان جا رہے تھے۔ یہ بس سورکھیت سے موگو گامگادی کی طرف جا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ سڑک پر بس کا ایک ٹائر پھٹنے کے بعد یہ بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی ۔ پیر کے روز بھی صوبہ گنداکی کے ضلع کاسکی میں ایک جیپ حادثے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
2

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here