مودی حکومت کی دوسری اننگ میں بڑے فیصلے ،سال 2019 میں حکومت کو تاریخی فیصلوں کے لئے یاد کیا جائے گا

0

اس سال بالاکوٹ اسٹرائک ، تین طلاق کا خاتمہ، آرٹیکل 370 کے خاتمہ اور شہریت ترمیم قانون پاس کروانا مودی حکومت کی اس سال کی بڑی کامیابیاں رہیں۔ شہریت قانون کی مخالفت کی وجہ سے سال کے آخر میں مودی حکومت کو شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بر سر اقتدار مودی حکومت کو 5 سال کے دور حکومت میں پہلی بار عوام کے غصے اور ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا ۔ یہ سال عام انتخابات کا بھی تھا اس لئے مودی حکومت نے پہلی مدت کار کے آخری سال میں عبوری بجٹ پیش کر کے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔
پاکستان کے سرحدی خطے پر حملہ کروا کر ہندوستان نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا تھا۔ 
مئی میں ہونے والے انتخابات میں 303 نشستیں جیت کر بھاری اکثریت کے ساتھ مودی حکومت ایک بار پھر اقتدار میں آئی۔ حکومت کے کچھ فیصلے تاریخی رہے۔ جموں و کشمیر سے دفعہ 370 اور 35اے کو منسوخ کیا گیا۔ بی جے پی کے بنیادی ایجنڈے میں تین امور شامل تھے، جن میں 370 کی منسوخی ، رام مندر کی تعمیر اور یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنا شامل تھا۔ واجپائی حکومت کے چھ سالہ دور اقتدار میں بھی دفعہ 370 کو ختم کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی تھی۔
تین طلاق سے متعلق قانون کے خاتمے کے لئے پارلیمنٹ سے ایک بل منظور کروانا ایک بڑی کامیابی تھی، کیونکہ پہلی مدت میں تین بار کوشش کے باوجود حکومت اس بل کو پاس نہیں کرا سکی تھی۔
مودی حکومت نے کئی سالوں سے ہندوستان میں مقیم، افغانستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سے مذہبی ظلم و ستم جھیل کر ہندوستان آئے پناہ گزینوں کو شہریت دینے کے لئے شہریت ترمیم قانون بنایا۔
انتخابات سے قبل حکومت نے صرف غریب کسانوں کو 6000 روپے کی مالی مدد فراہم کی۔ انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے بعد اس اسکیم کو تمام کسانوں کے لئے نافذ کر دیا گیا تھا۔ اب کل 12 کروڑ کسانوں کو اس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔
ملک کی معیشت کو پانچ ٹرلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لئے مودی حکومت نے 10 بینکوں کو چار بڑے بینکوں کے انضمام کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے سے بینکنگ نظام میں بہتری آئے گی اور بینکوں کے اخراجات کی بچت ہوگی۔ انگریزوں کے زمانے کا موٹر وہیکل ایکٹ میں تبدیلی کرنا، تمام مزدور قوانین کو ختم کر کے ان کی جگہ لیبر کوڈ لانا ، پانی کے مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے وزارت آبی بجلی تشکیل دینا، ریلوے کی آٹھ سہولیات کو ضم کرکے ایک کرنا شامل ہیں۔
چندرائن 2 کی لانچنگ ایک بڑی کامیابی رہی۔ تاہم، اس منصوبےمیں پوری کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔ 
سال کے آخر میں مودی حکومت کو شدید عوامی غم و غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے عوام سڑکوں پر اتر آئی اور ملک کے بیشتر حصوں میں توڑ پھوڑ ، آتشزدگی کے واقعات پیش آ ئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS