کرایہ داروں کے حق میں بڑا فیصلہ :سپریم کورٹ

0
Image:swarajyamag

نئی دہلی (ایجنسیاں) : سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اگر کرایہ دار کسی مجبوری کی وجہ سے کرایہ ادا کرنے سے قاصر ہے تو اسے جرم نہیں سمجھا جا سکتا۔ آئی پی سی میں اس کے لیے کوئی سزا مقرر نہیں ہے۔ اس لیے اس کے خلاف آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا۔سپریم کورٹ نے یہ ریمارکس مکان مالک کی جانب سے کرایہ دار کے خلاف ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے دیئے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ کرایہ دار پر مجرم کے طورپرمقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے کیس کو خارج کر دیا، کرایہ کی عدم ادائیگی پر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے، لیکن آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔ سیکشن 415 (دھوکہ دہی) اور سیکشن 403 (بے ایمانی کے ساتھ جائیداد کا غلط استعمال)کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے کیس سے متعلق ایف آئی آرمسترد کردی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS