شہید بھگت سنگھ کالج کے چیئرمین نے بھگونت مان کو کالج کی صد سالہ تقریب میں کیا مدعو

0

 

اظہار الحسن
نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے سرگرم کارکن اور شہید بھگت سنگھ کالج کی گورننگ باڈی کے چیئرمین فیروز خان نے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی تاریخ ساز جیت پر پنجاب کے ممکنہ وزیر اعلی بھگونت مان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھیں شہید بھگت سنگھ کالج تشریف لانے کی دعوت دی ہے۔فیروز خان نے بھگونت مان کو جاری لیٹر میں لکھا کہ اگرچہ پنجاب کی یہ فتح تمام پارٹی کارکنان کی محنت کا نتیجہ ہے لیکن عام لوگوں کے دلوں میں آپ نے جو مقبولیت اور جگہ ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اس لیئے آپ خصوصی طور پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے آگے کہا کہ آپ نے گورنر ہاؤس کی بجائے شہید بھگت سنگھ کے آبائی گاؤں کھٹکر کلاں میں حلف برداری کی تقریب منعقد کرنے کا جو فیصلہ لیا ہے یہ آپ کی حب الوطنی اورقومی جذبہ کی عکاسی کرتا ہے اوریہ فیصلہ شہید بھگت سنگھ کی تعلیمات اور ان کے اصولوں کے تئیں آپ کی فدائگی کی مثال ہے۔فیروز خان نے خط میں آگے اپنا اور اپنے کالج کا تعارف کراتے ہوئے کالج کے 170فیکلٹی ممبران اور 3600طلبہ کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے پنجاب کے ممکنہ وزیر اعلی بھگونت مان کو شہید بھگت سنگھ کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کے لیئے شہید بھگت سنگھ کالج دہلی تشریف لانے کی دعوت دی ہے،انہوں نے لکھا کہ ہمیں بہت خوشی ہوگی اگر آپ کالج کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی ہماری دعوت کو قبول کرتے ہوئے اپنا کچھ قیمتی وقت ہمیں دیں گے تاکہ شہید بھگت سنگھ کے بارے میں ہمیں آپ کے خیالات کو جاننے کا موقع ملے۔انہوں نے آگے لکھا کہ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے ہم آپ کا استقبال بھی کرنا چاہیں گے اور پنجاب کی تاریخ ساز فتح پر آپ کو روبرو مبارک باد دیکر ہمیں خوشی ہوگی۔فیروز خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے آگے لکھا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ کی رہنمائی میں پنجاب اور پنجاب کی عوام خوشحالی کا نیا سفر طے کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS