بائیڈن نےاسحاق ارتزوگ کو اسرائیل کے 11 ویں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی

0
Image:sputniknews.com

واشنگٹن: (اسپوتنک) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نےاسحاق ہرتزوگ کو اسرائیل کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

یہودی ایجنسی نامی غیر منفعتی تنظیم کے سربراہ ہرتزوگ بدھ کے روز اسرائیل کے 11 ویں صدر منتخب ہوئے۔ بائیڈن نے بدھ کے روز کہا ’’امریکی عوام کی طرف سے میں ہرتزوگ کو اسرائیل کے11 ویں صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہرتزوگ نے اپنے پورے کیریئر میں اسرائیل کی سلامتی کو مستحکم بنانے ، بات چیت کو آگے بڑھانے اور عالمی یہودی برادری کے مابین تعلقات فروغ دینے کے اپنے اٹل عزم کا مظاہرہ کیا ہے‘‘۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ہرتزوگ کے دور میں امریکہ اور اسرائیل کے مابین تعلقات مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار شراکتداری اور قریبی دوستی کے تیئں خودسپردگی کا اعترام کرتے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS