وزیراعظم نریندر مودی کو بھوٹان کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز

0

نئی دہلی (ایجنسیاں): وزیراعظم نریندر مودی بھوٹان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ آج مودی بھوٹان کے دارالحکومت تھمپو میں تاشی چوژونگ محل پہنچے۔ یہاں ان کا باقاعدہ استقبال کیا گیا۔ انہوں نے بھوٹان کے بادشاہ جگمے وانگ چک سے ملاقات کی۔ بھوٹان کے بادشاہ نے پی ایم مودی کو آرڈر آف دی ڈروک گیالپو سے نوازا۔نریندر مودی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت ہیں۔ ان سے پہلے بھوٹانی حکومت نے یہ اعزاز کسی اور غیر ملکی سربراہ حکومت کو نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق آرڈر آف دی ڈروک گیالپو کو تاحیات کارنامے کی سجاوٹ کے طور پر قائم کیا گیا تھا اور یہ بھوٹان میں اعزازی نظام کی اعلیٰ ترین مثال ہے،جو تمام آرڈرز، سجاوٹ اور تمغوں پر مقدم ہے۔بھوٹانی پورٹل پر بتایا گیا ہے کہ اپنے قیام کے بعد سے یہ اعزاز صرف 4 نامور شخصیات کو دیا گیا ہے۔ پی ایم مودی بھوٹان کا یہ اعلیٰ ترین شہری اعزاز حاصل کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہیں۔

بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے نے پارو ہوائی اڈے پر پی ایم مودی کو گلے لگا کر استقبال کیا۔ تب توبگے نے ان سے کہاکہ ’خوش آمدید، میرے بڑے بھائی!‘ ساتھ ہی بھوٹانی لڑکوں، لڑکیوں اور خواتین نے بھی روایتی انداز میں ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں 28 مارچ تک دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کوعدالت نے ای ڈی کی حراست میں بھیجا

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھوٹانی نوجوانوں نے پی ایم مودی کے لکھے ہوئے گانے پر گربا پیش کیا۔ پی ایم مودی نے پارو ہوائی اڈے پر بھوٹانی حکام سے بھی ملاقات کی۔ کچھ دیر بعد تاشی چو ژونگ پلیس میں پی ایم مودی کا استقبال کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ پی ایم مودی 22اور23 مارچ کو بھوٹان میں رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS