بھوپال:مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کے خلاف جمعیۃ علماء کی طرف سے گورنر کومیمورنڈم

0

جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون خصوصی طور پر شامل ہوۓ

بھوپال(پریس ریلیز): حال ہی میں مولانا کلیم صدیقی کو یو پی اے ٹی ایس کے ذریعے گرفتار کئے جانے کی مخالفت اور مولانا کلیم صدیقی کو جلد سے جلد رہا کئے جانے کی مانگ کو لے کر جمعیۃ علماء ضلع سیہور / اشٹہ کے ایک نمائندہ وفد نے ایس ڈی ایم ضلع سپور کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے گورنر کے نام ایک میمورنڈم سونپا جس میں مانگ کی گئی کہ مولانا کلیم صدیقی پر لگائے گئے تمام بے بنیاد الزامات کو واپس لے کر ان کو جلد رہا کیا جاۓ ۔ اس موقع پر خاص طور پر جمعیۃ علماء مدھیہ پردیش کے صدر حاجی محمد ہارون نے بھی شرکت کی ۔ اس دوران حاجی بارون نے ایس ڈی ایم کے روبرو اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ ملک کا مسلمان امن اور شانتی چاہتا ہے لیکن جب اکثریتی طبقہ فرقہ پرستی کرتا ہے تو ملک کے اقلیتی طبقہ میں ناراضگی اور بے چینی پھیلتی ہے۔ اس لیے ملک کی ترقی اور امن وامان کے لئے ضروری ہے کہ سبھی طبقات مل کر سد بھاؤنا کے ساتھ رہیں ۔ اور آگے انھوںنے کہا کہ اگر ضلع انتظامیہ بھی چھوٹی موٹی باتوں کو لے کر سوجھ بوجھ کے ساتھ کام کرے تو کسی بھی ہونے والے بڑے حادثے کو روکا جاسکتا ہے۔ اس میں ضلع انتظامیہ کا بہت بڑا رول ہوتا ہے ۔ میمورنڈم دینے والے وفد میں خاص طور پر جمعیت علماء مدھیہ پردیش کے نائب صدر مرزا بشیر بیگ، مبارک الدین، جمعیۃ علماء ضلع بھوپال کے صدر حافظ اسماعیل بیگ، جمعیۃ علماء ضلع سیہور کے صدر حافظ شہریار چاند میاں، محمد حنیف ،مفتی محد فہیم، حافظ عامر، زاہد گڈو، خالد پٹھان نوید علی ، بھیا میاں ، ادریس منصوری ،اسلم بھائی ہوٹل ، نواب بھائی اور حسیب بیگ شامل تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS