بھیما کوریگاوں: تلوجہ جیل حکام نے قبائلی لیڑر 85 سالہ فادراسٹین کو اسٹرو،سیپر اورگلاس مہیا کیا

    0

    ممبئی : قبائلی حقوق کے رہنما و مہاراشٹرا کے دلت تشدد  بھیما کوریگاوں کے  ملزم فادر اسٹن سوامی  کو تلوجہ جیل حکام نے مائع کھینچ کر پینے والی اسٹرو اور اسکا گلاس سیپر مہیا کیا ہے
    ان کے وکیل شریف شیخ نے خصوصی این آئی اے جج ڈی ای کوٹھالیکر کو آگاہ کیا ہے کہ جیل حکام نے سوامی کو اسٹرو اور سیپر کے علاوہ موسم سرما کے کپڑے بھی مہیا کیے ہیں۔
    واضح رہے کہ85 سالہ فادر اسٹین کے ہاتھوں میں جنبش کی کمی ہے وہ پارکیسن نامی  بیماری میں مبتلا ہے اور وہ ایک گلاس بھی پکڑنے سے معزور ہے۔گزشتہ دنوں انہوں نے خصوصی عدالت میں درخواست دی  تھی اورعدالت کو بتلایا تھا کہ ان کی گرفتاری کے وقت   این آئی اے نے انکےاسٹرو اور سیپر کو بھی ضبط کیا تھا لہزا وہ انہیں لوٹایاجاے جس پر این آئی اے معزوری ظاہر کرتے ہوے یہ کہا تھا کہ  اس نے ملزم کے قبضےسے ایسی کوئ اشیاء ضبط نہیں کی تھی ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS