گلاس پکڑنے سے معذور 83سالہ ملزم نے جیل میں “اسٹراو “مہیا کرانے کی درخواست کی

    0

    ممبئی:جھارکھنڈ سے گرفتار کئے گئے  مہاراشٹرا کے بھیما  کوریگاؤں۔ ایلگار پریشد تشدد معاملے  کے  83سالہ کلیدی ملزم   سوامی بھیما اسٹالن نے آج یہاں ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت کے روبرو پارکنسن کی بیماری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہیکہ ان کے ہاتھوں میں جنبش نہیں ہے جس کی وجہ وہ ایک گلاس  بھی نہیں پکڑ سکتے ہے لہذا انہیں جیل میں" اسٹراو"اور سیپر دستیاب کرایا جائےجسے  قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے)نے اسے انکی گرفتاری کے وقت ضبط کیا تھا۔
    اپنے وکیل  کرتیکا اگروال کے ذریعہ درخواست میں انہوں نے کہا ہیکہ بیماری کی وجہ سے انکا جسم کانپتا ہے وہ کسی بھی چیز کو پکڑ نہیں سکتے ہے لہذا انسانی بنیادوں پر ان کی درخواست کو منظور کیا جائے۔
     عدالت نے اس معاملے میں  این آئی اے کو  اپنا جواب داخل کرنے  کی ہدایت جاری کی ہے 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS