بہار الیکشن :تیسرے مرحلے میں 19.74 فیصد ووٹ ڈالے گئے

0

پٹنہ:بہار میں تیسرے اور آخری مرحلے کے انتخابات کے لئے جاری پولنگ میں گیارہ بجے تک 78 اسمبلی حلقوں میں جہاں 19.74 فیصد ووٹ پڑے وہیں والمیکی نگر پارلیمانی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں 19.14 فیصد لوگوںنے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق ووٹنگ کے پہلے چار گھنٹے یعنی گیارہ بجے تک آخری مرحلے کے 78 اسمبلی حلقوں میں 19.74 فیصد رائے دہندگان ووٹ ڈالنے نکلے وہیں والمیکی نگر لوک سبھا حلقے میں 19.14 فیصد لوگ ووٹ ڈال چکے ہیں۔ پولنگ کے پہلے چار گھنٹے میں ارریہ ضلع کے ووٹروں کا جوش برقرار ہے اور یہاں سب سے زیادہ  24.87 ووٹنگ ہوئی ہے جبکہ دربھنگہ ضلع میں سب سے کم 13.23 فیصد ووٹ پڑے ہیں۔
مغربی چماپرن ضلع میں 19.14،مشرقی چمپارن میں 20.16،سیتا مڑھی میں 19.71،مدھوبنی میں 20.20،سوپول میں 21.06، ارریہ میں 24.87، کشن گنج میں 20.51،کٹیہار میں 17.77، مدھے پورہ میں 18.77،دربھنگہ میں 13.23،مظفر پور میں 19.82،وشالی میں 24.58 اور سیتا پور میں 17.51 ​​فیصد رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS