منی پور کے چار اسمبلی حلقوں میں ووٹنگ جاری

0

امپھال:منی پور اسمبلی  کے چار حلقوں پر ہونے ضمنی انتخاب  میں ہفتہ کی صبح سات بجے سے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا، جہاں انتخابی میدان میں اترنے والے دس امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ریاست میں آج صبح مطلع صاف  تھا اور ہلکی ٹھنڈ رہی۔کورونا وائرس’کووڈ-19‘وبا کے پیش نظر خصوصی انتظامات کے ساتھ انتخابی عمل آسانی کے ساتھ جاری ہے۔ووٹنگ شام پانچ بجے تک ہوگی۔اس چاروں انتخابی حلقوں میں خواتین ووٹر مرد کی بہ نسبت زیادہ ہیں۔سبھی 203 پولنگ اسٹیشنوں میں دو پیرامیڈکس سمیت نو انتخابی افسر ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔وانگوئی میں سابق کانگریس ایم ایل اے اوئینم لوکھوئی سنگھ جو اب بی جے پی کے امیدوارہیں وہ کانگریس کے جائے سنگھ اور نیشنل پیپلس پارٹی(این پی پی)کے کھورئی جام لوکین سنگھ کے خلاف انتخابی میدان میں اترے ہیں۔للونگ میں تین امیدوارہیں جن میں کانگریس کے محمد عزیزالحق کانگریس کے سابق ایم ایل اے محمدعبد النصیر (آزاد)اور وائی انتاس کھات(آزاد)ہیں۔ وانگجنگ ٹینتھا میں کانگریس کے موئیرنگتھیم ہیمنت سنگھ، ایس مانااوبی(آزاد)اور بی جے پی کے امیدوار پَونم بروجین سنگھ کے خلاف الیکشن کے میدان میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS