بھرت پور : مسلم حاملہ خاتون کا ڈاکٹروں نے علاج کرنے سے منا کیا

0

 راجستھان :بھرت پور میں انسانیت کو شرم ثار کرنے  والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ریاستی وزیر سیاحت وشویندر سنگھ نے کہا کہ یہ شرمناک بات ہے۔ان  ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے ۔دوسری طرف ،انہوں نے ڈاکٹر کے اس اقدام سے متعلق ریاستی وزیر صحت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے لوگوں کی وجہ سے پورے ملک میں بحران کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ مسلم معاشرے کے لوگوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جائے۔
راجستھان کے بھرت پور میں انسانیت کو شرم ثار کرنے  والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اہسپتال نے مسلمان ہونے کی وجہ سے حاملہ خاتون کو داخل کرنے سے انکار سے کردیا۔ خاتون نے ایمبولینس کے اندر ہی بچے کو جنم دیا۔ کچھ دیر  کے بعد ، نوزائیدہ کی موت ہوگئی۔
اس معاملے کی نظاقت کو دیکھتے ہوئے  بھرت پور ضلعی انتظامیہ نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ میری حاملہ بیوی نے بچے کو جنم دینا تھا ، اسے سیکری کے زنانہ اسپتال ریفر کیا گیا تھا ، لیکن ڈاکٹروں نے اسے مسلمان عورت ہونے کی وجہ سے اسے جے پور ریفر کردیا۔ اسی دوران ، اس معاملے پر ، زنانہ اسپتال کے  ڈاکٹر روپندر جھا کا کہنا ہے کہ خاتون کی حالت نازک تھی، وہ ڈلیوری کے لئے آئی تھی۔ اسے  ہم نے جے پور ریفر کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS