اگنی پتھ: بھارت بند!20 ضعلوں میں انٹرنیٹ پر پابندی،350 ٹرینں بھی متاثر

0

دانش رحمٰن
ئی دہلی : اگنی پتھ اسیکم کے خلاف پیر کو کئی اداروں نے بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ بہار میں احتیات کے طور پر 20 ضعلوں میں انٹرنیٹ پر پابندی۔ اس کے علاوہ 350 ٹرینیں ملتوی کر دی گی ہیں۔ اتوار کو بھی 362 ٹرینیں ملتوی رہیں۔ اس سے مسافروں کے خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بہار میں بھی بند کا اثر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ گزشتہ 5دنوں سے ریاست کے کئی علاقوں میں پرتشدد مظاہرے سے زندگی درہم برہم ہو کر رہ گی ہے۔ افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ریاست میں پہلے 15 ضلعوں میں انٹرنیٹ پر روک لگائی گئی تھی۔ اب ان میں 5پانچ ضلع اور شامل کرلئے گئے ہیں۔ مرکزکی جانب سے شروع کی گئی اسکیم اگنی پتھ کے خلاف دیش بھر کے نوجوان سڑکوں پر ہیں۔ نوجوان اس اسکیم کے خلاف مظاہرے کررہے ہیں۔ اگنی پتھ کے فائدے بتانے کے لئے اتوار کو تینوں افواج کی طرف سے مشترکہ کانفرنس کی گئی۔ اس میں نوجوانوں کو اگنی اسیکم کے کئے فائدے بتائے گے۔اس کےباوجود نوجوانوں نے پیر کو بھارت بند کا اعلان کیا۔ نوجوانوں کی طرف سے بھارت بند کی کال دئے جانے کے بعد پنجاب حکومت نے اپنے یہاں پولیس کو الرٹ رہنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں فوجی کوچنگ اداروں کے پاس تحفظ بڑھانے کے آڈر دئے ہیں۔ ہریانہ میں تحفظ کے انتظام : اگنی اسکیم کی مخالفت ہریانہ میں بھی ہورہی ہے۔ پیر کو بھارت بند کی کال دئے جانے کے بعد ہریانہ کی حکومت نے اپنے یہاں تحفظ کے سخت انتظام کئے ہیں۔ بند کی کال دئے جانے کے بعد فریدآباد میں 2000پولیس والوں کو تینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں تحفظ کے تعلق سے سبھی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔
جھارکنڈ میں بھی الرٹ : بھارت بند کی کال دئے جانے پر جھارکنڈ حکومت نے سبھی اسکولوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے یہاں اسکولوں کو بند رکھیں۔ جھارکنڈ کے تعلیمی آفیسر نے جانکاری دی ہے کہ ایسا بچوں کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS