’پریاس‘اسکیم کے تحت ریٹائرمنٹ کے وقت ہی ملازمین کو پنشن کا فائدہ

0

نئی دہلی : ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے ذریعہ اختیار کی جانے والی 'پریاس' اسکیم کے تحت ریٹائرمنٹ کے وقت ہی یہاں پانچ ملازمین کو پنشن کافائدہ دیا گیا۔
ای پی ایف او دہلی ویسٹرن ریجن کے ریجنل پی ایف کمشنر۔ II (پنشن) رنویر کمار سنگھ نے آج بتایا کہ جنوری کے آخری کام کے دن ریٹائر ہونے والے پانچ ملازمین کو ہاتھوں ہاتھ پنشن کا فائدہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ای پی ایف او دہلی ویسٹ کے ریجنل کمشنر اتم پرکاش کی زیر صدارت ایک آن لائن تقریب میں 'پریاس' پروگرام کے تحت ریٹائر ہونے والے ملازمین کوریٹائرمنٹ کے دن پنشن ادائیگی کے احکامات تقسیم کیے گئے۔ اس میں گیل، ای آئی ایل اور ارکون کے ریٹائر ہونے والے ملازمین شامل ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے پیش نظر احتیاطا اس اسکیم کے مستفید افراد کوویبینارکے ذریعہ پینشن سے متعلق تمام اطلاعات اورکاغذات دستیاب کرائے گئے ۔ پریاس حکومت کی وہ اسکیم ہے جس کے تحت ای پی ایف او اپنے اکاؤنٹ ہولڈرز کو ان کی خدمت کے آخری کاروباری دن پنشن مہیا کرتا ہے اس سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو  پنشن فکسنگ کے دوران مختلف کاغذات وغیرہ کی وجہ سے ہونے والی دوڑدھوپ سے نجات مل جاتی ہے۔ اے ای پی ایف او دہلی ویسٹ نے گذشتہ سال نومبر اور دسمبر میں بھی پریاس کے تحت ریٹائر ہونے والے تمام ملازمین کو ہاتھوں ہاتھ پینشن مہیا کرائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کے لئے وقت لگ جاتا تھا لیکن اب پریاس مہم کے ذریعہ ریٹائرڈ ملازمین کو جلد ہی پنشن مہیا ہونے لگی ہے۔ حکومت کا ایک یہ ایک اچھا اقدام ہے جس سے لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے اور ملازمین سے مثبت فیڈبیک مل رہا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS