بھوک کے عالمی اشاریہ میں بنگلہ دیش 75 ویں اور ہندوستان 94 ویں نمبر پر

0

ڈھاکہ: گلوبل ہنگر انڈیکس (جی ایچ آئی)کی طرف سے حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں بنگلہ دیش ہندوستان کے مقابلے بہتر کارکردگی درج کرتے ہوئے 107 ممالک کی فہرست میں 75 ویں مقام پر آگیا ہے، جب کہ ہندوستان اس انڈیکس میں 94 ویں مقام پر ہے۔
اس سے قبل سال 2019 میں بنگلہ دیش 117 ممالک کی فہرست میں 88 ویں نمبر پر تھا۔ کنسرن ورلڈ وائڈ اور ویلتھنگریلف کے ذریعہ مشترکہ طور پر شائع کی جانے والی جی ایچ آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش سے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا 64 ویں مقام پر  اور نیپال 73 ویں نمبر پر ہے۔
تاہم، جی ایچ آئی کی رواں سال کی رپورٹ میں بنگلہ دیش  دیگر جنوبی ایشیائی ممالک افغانستان، ہندوستان اور پاکستان سے بہتر پوزیشن میں ہے،جو اس فہرست میں بالترتیب 99، 94 اور 88 نمبر پر ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اب بھی گلوبل ہنگرانڈیکس کے سنگین زمرے میں ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS