آسام میں میلادالنبی جلوس اور لاوڈ اسپیکر پر پابندی

0

سلچر،(ایجنسیاں) : آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا حکومت کے حکم پر آسام انتظامیہ نے آج کئی علاقوں میں عید میلاد النبی کے موقع پر لاو¿ڈ اسپیکر کے استعمال اور مسلمانوں کے جلوسوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ۔ اگرچہ انتظامیہ نے پہلے ان تقریبات کی منظوری دی تھی، لیکن بعد میں فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ آج عید میلادالنبی کا تہوار مسلمان انتہائی جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔ مسلمان اس دن کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے طور پر مناتے ہیں۔ انتظامیہ نے آج آسام کی براک وادی کے کچھار، ہیلاکنڈی اور کریم گنج اضلاع میں جلوسوں اور لاو¿ڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی لگا ئی۔ ان اضلاع میں انتظامیہ نے پہلے منتظمین کو جلوس نکالنے اور لاو¿ڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت دی تھی لیکن ہفتہ کوامن و امان کی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ واپس لے لیا۔ حالانکہ ،کاچھر کے ایس پی نمل مہتا نے کہاکہ وہ کسی بھی کھلے میدان، مسجد یا عیدگاہ میں جشن منا سکتے ہیں۔ انتظامیہ کے فیصلے کے بعد، کچھار کی جلوس محمدی اتسو کمیٹی نے ریلی کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS