انتخابی ریلیوں، روڈ شو پر پابندی میں 31 جنوری تک توسیع

0

نئی دہلی (پی ٹی آئی) : الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو ریلیوں اور روڈ شو پر پابندی 31 جنوری تک بڑھا دی، لیکن پہلے مرحلہ کی پولنگ کے لیے 28 جنوری سے اور دوسرے مرحلہ کی پولنگ کے لیے یکم فروری سے سیاسی پارٹیوں یا امیدواروں کو عوامی جلسے کرنے کے لیے رعایت دے دی۔کمیشن نے گھر گھر جاکر انتخابی تشہیر کرنے میں شامل ہونے والے لوگوں کی تعداد بھی بڑھا دی ہے۔ گھر گھر جاکر تشہیر کے لیے سیکورٹی اہلکاروںکو چھوڑ کر اب 5 کی جگہ 10 لوگوں کو اجازت ہوگی۔8جنوری کو 5ریاستوں میں الیکشن کی تاریخوں کے اعلان کے بعد الیکشن کمیشن نے 15 جنوری تک روک لگائی تھی، جو بعد میں 22جنوری تک بڑھا دی گئی تھی۔اب اسے ایک بار پھر بڑھا یاگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS