بلرامپور:رشوت طلب کرنے اور مارپیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، پولیس اہلکار معطل

0

بلرامپور: اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے ہریا ست گھروا علاقے میں ایک شخص سے رشوت طلب کرنے اور مارپیٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے معاملے میں جمعہ کو خاطی پولیس اہلکار کو ایس پی نے معطل کردیا ہے۔
سپرنٹندنٹ آف پولیس دیورنجن ورما نے آج یہاں بتایا کہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں موتی پور گاؤں باشندہ رمیش گری نامی شخص نے سپاہی اوم پرکاش یادو  پر رشوت طلب کرنے اور مارپیٹ کرنے کا الزام ہے۔ویڈیو میں رمیش کے پیٹھ پر چوٹ کے نشان بھی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی جانچ کرائی گئی۔ جانچ میں سردست ویڈیو  میں عائد کئے گئے الزامات صحیح ہیں۔ اس کےبعد خاطی سپاہی کو معطل کردیا گیا ہے معاملے کی آگے جانچ کرائی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS