ہندو- مسلم میں نہ پڑیں، اچھے بچے بنیں:مقتول ہرش کی بہن کی اپیل

0
https://pipanews.com/

شموگا (ایجنسیاں)کرناٹک کے شموگا میں بجرنگ دل کے کارکن ہرش کے قتل کے بعد اس کی بہن کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں، ہرش کی بہن اشونی دوسروں سے تقسیم کی سیاست سے دور رہنے کی اپیل کرتی ہے۔ بہن نے کہا کہ اس کی وجہ سے اس کے بھائی کی جان بھی چلی گئی ہے۔ میں اپنے تمام بھائیوں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتی ہوں کہ آپ مسلم ہوں یا ہندو، اپنے والدین کے اچھے بچے بنیں اور اس سب میں نہ پڑیں، واضح رہے کہ گزشتہ اتوارکو ہرش کا قتل ہوگیا ، جس کے بعد ریاست میں کافی ہنگامہ ہوا اور کشیدگی بھی بڑھ گئی۔حالات پر قابو پانے کیلئے متعدد علاقوں میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے۔ابھی بھی کشیدگی میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے۔تاہم حالات قابو میں ہیں۔دریں اثناہرش کے قتل کے الزام میں 6کی گرفتاری اور12سے پوچھ گچھ کی خبر ہے ۔معاملے کی جانچ جاری ہے۔پولیس کئی پہلوؤں سے معاملے کی جانچ کررہی ہے، تاکہ قتل کے اسباب اور اس کے ذمہ داروں تک پہنچ سکے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS