مندر کمیٹی کے نمائندوں کی موجودگی میں بابا کیدارناتھ کے کپاٹ کھلے

0
Image:Oneindia

کیدارناتھ دھام: (یو این ائی)اتراکھنڈ کے ہمالیہ پہاڑ پر واقع بھگوان شیو کے گیارہویں جیوترلنگ کیدارناتھ دھام کے کپاٹ پیر کی صبح ویدک منتروں کے درمیان آئندہ چھ مہینوں کے لئے کھولے گئے۔ مندر میں پہلا ردرابھیشیک وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے عالمی امن کی خواہش کے ساتھ ہوا۔
کورونا انفیکشن کی وجہ سے مندر کمیٹی کے نمائندوں، چار دھام دیوستھانم کونسل کے حکام اور ضلع مجسٹریٹ کی موجودگی میں صبح پانچ بجے گرمیوں کے لے کپاٹ کھولے گئے۔ کپات کھلنے کا عمل صبح تین بجے سے شروع ہوا۔ راول بھیماشنکر اور چیف پجاری باگیش لنگ اور دیوستھانم بورڈ کے ایڈیشن چیف ایکزیکیوٹیو افسر بی ڈی سنگھ اور ضلع مجسٹریٹ ردرپریاب منوج گوئل نے مشرقی پھاٹک سے مندر کے سنٹرل کمپلکس میں داخل ہوئے۔اس کے بعد مین گیٹ پر پوجا ارچنا کے بعد ٹھیک پانچ بجے میش لگن، پونروس نکشتر میں بھگوان کیدار ناتھ دھام کی کپاٹ کھول دیئے گئے۔
اس کے بعد اہم پجاری باگیش لنگ نے ستیمبھو شیولنگ کی سمادھی سے جاگرت کیا اور درشن کے بعد ردابھیشیک پوجائیں کی گئیں۔ شری کیدارناتھ دھام میں بھی پہلی ردرابھیشیک پو جا وزیراعظم مودی کی طرف سے کی گئی اور عوامی فلاح و بہبود کی خواہش کی گئی۔ کورونا وبا کے مدنظر چار دھام یاترا عارضی طورپر ملتوی ہے۔ دھاموں میں صرف پوجا پاٹھ ہورہی ہے۔ مسافروں کو آنے کی اجازت نہیں۔
وزیراعلی تیرتھ سنگھ راوت نے شری کیدارناتھ دھام کے کپاٹ کھلنے پر خوشی ظاہر کی ہے اور تمام کو مرض سے پاک ہونے کی خواہش کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وبا کی وجہ سے عارضی طورپر یاترا ملتوی ہے۔ تمام لوگ ورچول درشن کریں اور اپنے گھروں میں پوجا کریں۔
وزیر سیاحت ستپال مہاراج نے کہاکہ کورونا وبا ختم ہوگی اور جلد ہی چار دھام کی یاترا شروع ہوگی۔ خیال رہے کہ وزیر سیاحت کی پہلی پر وزیراعظم کے نام سے عوامی فلاح وبہبود کے جذبہ کے ساتھ تمام دھاموں میں پہلی پوجا مکمل کرائی جارہی ہے۔
شری کیدارناتھ دھام کے کپاٹ کھلنے کے موقع پر رشی کیش کے دانی داتا سوربھ کالڑا گروپ کی طرف سے شری کیدارناتھ مندر کو گیارہ کونٹل پھولوں سے سجایا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS