تاؤتے طوفان تقریبا 155کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا

0
image:mathrubhumi.com

نئی دہلی: (یواین آئی) گردابی طوفان’تاؤتے‘گجرات کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ پیر کی شام تک ریاست کے ساحلی پٹی سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی۔
گردابی طوفان’تاؤتے‘جو تباہ کن صورت حال اختیار کر چکا ہے ، گذشتہ چھ گھنٹوں کے دوران تقریبا 155 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرقی وسطی بحیرہ عرب کے راستے شمال مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ “آج شام گجرات کے ساحل پر پہنچنے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ آج رات آٹھ بجے سے گیارہ بجے کے درمیان 155-165 سے 185 فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار کے ساتھ پوربندر اور مہووا (ضلع بھاو نگر) کے درمیان گجرات کے ساحل کو پار کرنے کے آثار ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات کے ساحل کو پار کرنے کے بعد گردابی طوفان بتدریج کمزور ہونے کی امید ہے۔ وہیں منگل کی شام تک ’تاؤتے‘کے گردابی طوفان کی شدت برقرار رہنے کا اندازہ ہے جس کے بعد راجستھان پہنچنے تک یہ بے حد کمزور پڑجائے گا۔
‘تاؤتے’ کی وجہ سے گجرات کے بیشتر علاقوں میں پیر سے منگل کی دوپہر تک ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے اور کچھ جگہوں پر تیز یا بہت زبردست بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے اثر کی وجہ سے منگل کو جنوبی راجستھان میں بارش کے آثار ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS