آذربائیجان جنگ بندی کرکے امن مذاکرات شروع کرے: ایمانوئل میکرون

    0

    باکو:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے آذربائیجان کے ہم منصب الہام علیوف پر زور دیا ہے کہ وہ ناگورنو کاراباخ کے متنازعہ علاقے میں جنگ روکنے اور دوبارہ امن مذاکرات کا آغاز کریں۔
    آذربائیجان کے صدر کے دفتر نے ہفتہ کے روز ایک بیان جاری کیا،جس میں کہا گیا ہے کہ میکرون نے جمعہ کے روز علیوف سے رابطہ کیا تھا اور آرمینیا آذربائیجان لائن آف کنٹرول پر جاری تنازعے پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور اس پر روک لگانے 
     اور امن مذاکرات شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔ 
    بیان میں ،علییوف نے کہا کہ آرمینیائی فوج نے آذربائیجان کے رہائشی علاقوں میں شدید فائرنگ کی ہے ،جس میں 19 شہری ہلاک، 60 سے زیادہ زخمی اور سیکڑوں کی تعداد میں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS