آزادی کا امرت مہوتسو:فضل الھی ویلفیئر ہیومن ٹرسٹ کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب منقد

0

نئی دہلی (ایجنسی): آزادی کی 75 ویں سالگرہ کو پورا ملک ،آزادی کے امرت مہتو سو,کے طور پر منا رہا ہے۔ جس طرح تمام مذاہب کے لوگوں نے آزادی کی لڑائی لڑی آج اسی طرح سب ہندوستان کی مضبوطی کے لئے سب کو مل جل کر کام کرنا چاہئے۔ ہندوستان کو آزاد کرانے میں مسلمانوں نے تن من دھن سے انگریزوں کے خلاف محاذ آرائی کی اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے جب تک وطن عزیزکو انگریز کے سے قبضے آزاد نہیں کرالیا۔ اسی عنوان کے تحت آج پٹ پڑ گنج کے جوشی کالونی کی فضل الھی ویلفیئر ہیومن ٹرسٹ کے ذریعہ جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی۔اس تقریب میں پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ قومی ترانہ ’سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا‘پیش کیاگیا۔۔ جھنڈا سلامی تقریب منعقد ہونے کے بعد بچوں نے ترانے کے علاوہ رنگا رنگ وکلچرل پروگرام پیش کیا۔ان بچوں نے ہندی،اردو اور انگزیزی میں پروگرام کو پیش کیا۔۔جوشی کالونی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے منتظمین نے آزادی سے متعلق اپنے خیالات پیش کئے ۔ خطاط اور سینئر صحافی جلال الدین اسلم نے تاریخ آزادی پر مختصر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر ابو زید،مسجد فضل الھی کے امام ظہور عالم ،حاجی محمد علی، منظر عالم، ڈاکٹر سراج عالم، سراج الدین، جمال الدین، ونود چوہدری ،محمد سلیم سیفی، محمد حیلم اور دیگر افراد نے اپنے خیالات پیش کئے۔ آخرمیں فضل الھی ویلفیئر ہیومن ٹرسٹ کی جانب سے بچوں کو مٹھائی، تحفہ وغیرہ تقسیم کی گئی۔ تقریب کو کا میاب بنانے میں ڈاکٹر غفار، فیضان احمد، ریحان احمد، اسامہ زید،واصف فیضان،نیاز احمد راجہ،حاجی نعیم احمد،محمد فہیم، محمد فراز ،محمد ذیشان، عمرانجینئر اور ودیگرلوگوں نے پروگرام کو کامیب بنانے میں اہم رول ادا کیا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS