امتیاز پٹیل کا انتقال

0

ممبئی (ایجنسیاں): ایکتا کپور کے مشہور سیریل’ہم پانچ، مشہور فلم ’حسینہ مان جائے گی‘اور’جوڑی نمبر ون‘کے رائٹر امتیاز پٹیل کا ہفتہ کی شام 4 بجے ممبئی میں واقع ان کے مکان پر انتقال ہوگیا۔ وہ 57 سال کے تھے۔ ان کی فیملی میں ماں، بیوی، بیٹی، بیٹا اور 2بھائی ہیں۔ ہفتہ کو ہی رات ساڑھے 9 بجے انہیں ممبئی کے ملاڈ واقع قبرستان میں سپرد خاک کیاگیا۔ امتیاز کا تعلق بھروچ گجرات سے تھا، لیکن وہ ممبئی میں رہتے تھے۔امتیاز پٹیل کے بھتیجے آصف پٹیل نے ان کی موت کی خبر میڈیا کو دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے سال انہیں سوائن فلو ہوا تھا۔ اس کے بعد وہ کورونا پازیٹو ہوگئے تھے۔ان دونوں بیماریوں سے وہ صحت یاب بھی ہوگئے تھے، لیکن پچھلے کچھ عرصے سے ان کی طبیعت خراب تھی۔ گجراتی رنگ منچ میں 100ڈرامے لکھنے والے امتیاز پٹیل نے مشہور شو ’پڑوسن‘ سے ٹی وی کے لیے لکھنا شروع کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS