آسٹریلیا کی انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میں شکست

0

 آسٹریلیا ٹیم انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں5 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گئی۔
ساؤتھ مپٹن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 145 رنز بنائے۔ آسٹریلوی بالر ایڈم زیمپا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کے جونی بیراسٹو نے سب سے زیادہ 55 رنز بنائے، جب کہ جو ڈینلی29 اور معین علی 23 نے رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے دیئے گئے ٹارگٹ کیلئے آسٹریلیا شروعات اچھی رہی، لیکن اس کی پہلی وکٹ 31 رنز پر گرگئی۔
آسٹریلیا کے کپتان ایرن فنچ نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے، جب کہ مچل مارش 39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہوہے۔ آسٹریلیا نے3 بالز قبل ہی ہدف 146 حاصل کر کے خود کو سیریز میں وائٹ واش ہونے سے بچا لیا۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچز میں انگلنیڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز پہلے ہی اپنے نام کرلی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS