کانپور میں اللہ اکبر لکھ کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش، پربھات سمیت کئی گرفتار

0
کانپور میں اللہ اکبر لکھ کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش، پربھات سمیت کئی گرفتار
کانپور میں اللہ اکبر لکھ کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش، پربھات سمیت کئی گرفتار

کانپور: اتر پردیش کے کانپور میں ساڑی تاجر کے بیٹے کا قتل کر دیا گیا، جس میں کئی بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اس قتل میں کئی ملزم شامل ہیں، جن میں مرکزی ملزم پربھات ایک ہوم گارڈ کا بیٹا ہے اور لونگ الائچی کا کاروبار کرتا ہے۔ دوسرا ملزم شیوا اسپتال کی کینٹین میں کام کرتا ہے جبکہ لڑکی پرائیویٹ ٹیوشن کراتی ہے۔ کشاگر کے اہل خانہ کو تاوان کا نوٹ ملا جس میں اللہ ہو اکبر لکھا ہوتا تھا۔

وہ نوٹ جو پولیس نے کشاگر کے گھر سے برآمد کیا تھا، جس میں لکھا تھا ’’میں نہیں چاہتا کہ تمہارا تہوار برباد ہو، تم پیسے میرے ہاتھ میں رکھ دو اور ایک گھنٹے میں لڑکا تمہارے پاس پہنچ جائے گا، ہم تمہیں کل فون کریں گے‘‘ اللہ اکبر۔ لڑکے کی گاڑی اور موبائل آپ کے گھر کے پاس سٹی کلب کے سامنے پڑی ہے۔ میں تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔ میں تمہیں بار بار کہہ رہا ہوں، گھبراؤ نہیں۔ اللہ پر بھروسہ رکھو۔

ڈی سی پی سینٹرل پرمود کمار نے بتایا کہ کشاگر ٹیوشن پڑھنے کے لیے شام 4 بجے اپنے گھر سے نکلا کرتا تھا۔ پربھات اور شیوا گزشتہ 3 دنوں سے کشاگرا کی پیچھا کر رہے تھے۔ اس کی ہر سرگرمی پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ جب کشاگرا پیر کو گھر سے نکلا، تو پربھات آچاریہ نگر میں واقع اپنے گھر سے تھوڑی دور جریب چوک پر پہنچا اور کشاگر کو کہابکہ گاڑی پر بیٹھ جاؤ، آج اپنی کوچنگ چھوڑ دو۔

دراصل کشاگر پربھات کو رچیتا کی وجہ سے جانتا تھا، کیونکہ ایک سال پہلے جب رچیتا کشاگر کو پڑھانے اس کے گھر جاتی تھی تو پربھات اسے ڈراپ کرتا تھا۔ اعتماد حاصل کرنے کے بعد، جب کشاگر پربھات کے ساتھ بیٹھا، تو وہ اسے اپنے اومپوروا والے گھر لے گیا۔ پربھات نے راستے میں کشاگر سے کہا تھا کہ چلو ہم آپ کو کافی بنا کر پلاتے ہیں۔ اس کے بعد پربھات اسے اپنے گھر کے اندر لے گیا اور گھر کے کمرے میں پہنچتے ہی اس نے کشاگر کو بے ہوش کر دیا۔ پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد پربھات نے یہ بات رچیتا اور شیو کو بتائی۔

مزید پڑھیں: حماس کے 7 اکتوبر کے حملے نے اسرائیل کو تباہ شدہ گاڑیوں کا قبرستان بنا دیا

پولس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رچیتا کئی سالوں سے پربھات کے ساتھ اومپوروا میں رلیشن شپ میں رہتی تھی۔ رچیتا دو مرتبہ حاملہ بھی ہوئی تھیں، لیکن اس کے حمل کو اسقاط کرا دیا گیا تھا۔ پربھات نے بی ایس سی کی تعلیم حاصل کی ہے، وہ لونگ اور الائچی بیچتا تھا۔ پربھات کے والد سنیل شکلا ہوم گارڈ ہیں۔ پربھات کا دوست شیوا ایک سرکاری اسپتال کی کینٹین میں کام کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS