نئی دہلی،(ایجنسی):دوہفتہ مذہبی معاملات میں گرفتارہونے والے مولانا کلیم صدیقی کے دہلی میں واقع گھر اور دیگر ٹھکانوں پر اے ٹی ایس نے چھاپا مارا۔ موصول خبر کے مطابق دہلی کے شاہین باغ میں سرچ آپریشن چلایا گیا۔ کہا یہ جارہا ہے کہ اے ٹی ایس کی ٹیم نے کورٹ کے حکم کے بعد یہاں تلاشی لی۔
موصولہ اطلاع کے مطابق یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم منگل صبح 9 بجے دہلی پہنچی۔ کورٹ کے حکم پر ٹیم شاہین باغ علاقے آئی اوریہاں کے ایف بلاک میں ٹیم نے تلاش لی۔ اس کے علاوہ کچھ او ر مقامات پر جاکر بھی سرچنگ کی۔ سرچ مہم چلانے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ فنڈنگ سے جڑے کچھ کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اے ٹی ایس نے 21 ستمبر کو مولانا کلیم صدیقی کو بھی گرفتار کیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد اے ٹی ایس نے محمد ادریس، محمد سلیم اور کنال اشوک چودھری عرف عاطف کو گرفتار کیا تھا۔ مولانا کی گرفتاری پر مسلمانوں میں غم وغصے کا ماحول ہے۔
مولانا کلیم صدیقی کے ٹھکانوں پر اے ٹی ایس کی چھاپہ ماری، جانیں معاملے کی تفصیل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS