ترکی:جنوب مشرقی علاقے میں ایک دن میں دوالمناک حادثے،32 افراد ہلاک

0

دبئی(ایجنسیاں) : ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں ہفتے کے روز ایک ہی جگہ دو الگ الگ حادثات میں 32 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ترکی کے جنوب مشرقی صوبہ غازیان تیپ سے تعلق رکھنے والے علاقائی گورنر داؤد گل نے تصدیق کی ہے کہ یہ دونوں حادثات ایک ہی جگہ پیش آئے ہیں اورپہلے حادثے کی جگہ پرامدادی سرگرمیوں میں مصروف ایمرجنسی کارکنوں اورصحافیوں پرایک بس چڑھ دوڑی ہے جس سے صحافیوں سمیت سولہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس حادثے میں مزید بیس افراد زخمی ہوئے ہیں اورانھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ گل نے جائے حادثہ پربات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کی صبح قریباً 10 بج کر45 منٹ پرغازیان تیپ کے مشرق میں ایک سڑک پرمسافر بس لوگوں سے جا ٹکرائی۔اس کے کچھ دیر بعدجب فائر بریگیڈ، طبی ٹیمیں اور دیگر رضاکار جائے حادثہ پر زخمیوں کو نکال رہے تھے تو ایک اور بس 200 میٹر پیچھے حادثے کا شکارہوگئی اور بریک فیل ہوجانے پر جائے حادثہ پر موجود لوگوں پر چڑھ گئی۔ٹیلی ویڑن کی فوٹیج کے مطابق ایک ٹرک ماردین کے علاقے ڈیرک کے مشرق میں قریباً 250 کلومیٹر (155 میل) کے فاصلے پر جائے حادثہ پر موجود لوگوں پر چڑھ دوڑا۔وہاں امدادی کارکنان جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ترکی کے وزیرصحت فخرالدین کوکا کے مطابق ماردین میں پیش آنے والے دوسرے حادثہ میں سولہ افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے۔کوکا نے مزیدبتایا کہ زخمیوں میں آٹھ کی حالت تشویش ناک ہے۔وزیرصحت نے قبل ازیں ٹویٹر پربتایا کہ یہ واقعہ ملک کے جنوب مشرق میں واقع قصبے ڈیرک میں پیش آیا ہے جہاں ٹرک ڈرائیورنے لاری کے بریک فیل ہوجانے کے بعد سڑک پرموجود ہجوم کوکچل دیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS