فضائی حملوں میں کم از کم 15 شہری ہلاک ہوگئے

    0

    کابل : افغانستان کے جنوب مغربی صوبے نیمروز میں فضائیہ کے حملے میں کم از کم 15 شہری ہلاک ہوگئے۔
    گورنر کے ترجمان بہرام حق مل نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ رات خاص رود ضلع کے منجارا علاقے میں افغان فورسز کے فضائی حملے میں ایک ہی کنبہ کے تمام 15 افراد ہلاک ہوگئے۔
    وزارت دفاع نے اب تک اس پر کسی طرح کی  رائے  زنی  نہیں  کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS