ہانگ کانگ میں بس حادثے میں 12 افراد زخمی

0

ہانگ کانگ: (یو این آئی) ہانگ کانگ میں اتوار کے روز ایک بس حادثے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے۔ روزنامہ اخبار ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے پولس کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق، حادثے میں چار مرد، سات خواتین اور ایک نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ آج دوپہر سڑک کے کنارے کھمبے سے بس کے ٹکرانے سے ہوئی ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثے میں بس میں سوار 10 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔ تاہم ان میں سے پانچ کو نزدیکی اسپتال لے جایا گیا۔پولس حادثے کی وجوہات کی چھان بین کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS