استھانہ نے لی جہانگیر پوری تشدد کی جانچ کی ذمہ داری

0

نئی دہلی:دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے جہانگیر پوری تشدد کے تمام ملزمان سے تقریباً 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ دہلی پولیس کرائم برانچ اسپیشل سیل کے ساتھ مل کر اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس نے 25 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں2نابالغ بھی شامل ہیں۔ اطلاع کے مطابق پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے جمعہ کو روہنی کرائم برانچ کے دفتر پہنچ کر تقریباً 3 گھنٹے تک ملزموں سے پوچھ گچھ کی۔ بتایا جاتاہے کہ راکیش استھانہ یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیںکہ اس واقعہ کا ماسٹر مائنڈ کون ہے۔اس کے علاوہ راکیش استھانہ نے ای ڈی کے ڈائریکٹر سنجے کمار مشرا کو بھی ایک خط لکھ کر یہ جانچ کرنے کو کہا ہے کہ معاملہ کا ماسٹرمائنڈانصار منی لانڈرنگ میں بھی شامل تونہیں تھا۔؟

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS