گوہاٹی، (ایجنسیاں) :اترپردیش میں مدارس کی جانکاریاں جمع کرنے کیلئے سروے کرایا گیا۔ اتراکھنڈ میں بھی سروے کرایا جارہا ہے، لیکن آسام میں سروے کے بجائے ریاستی سرکار نے مدارس کو ہی اپنی تفصیلات فراہم کرنے کا پابند بنایا ہے۔اس سلسلے میں سبھی مدارس کو اپنی مکمل تفصیلات ریاستی حکومت کے پاس جمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کےلئے مدارس کے ذمہ داران کو یکم دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے۔ مدارس کو اپنی جگہ، اساتذہ اور ادارہ سے جڑی سبھی جانکاری دینے کےلئے کہا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پولیس ڈائریکٹر جنرل بھاسکرجیوتی مہنت، سیکنڈری ایجوکیشن ڈائریکٹر ممتا ہوجائی، سرکردہ سرکاری افسران اور مدارس کے نمائندوں کی میٹنگ ہوئی تھی۔ اس میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ سبھی مدارس کو اپنی تفصیلات حکومت کو دینی ہوگی اور اس کےلئے یکم دسمبر آخری تاریخ ہے۔سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ مدارس کو ان تنظیموں کے ذریعہ سے سیکنڈری ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کو اپنی تفصیلات دینی ہوں گی، جن کے تحت وہ کام کرتے ہیں۔ یعنی مدارس کے ذمہ داران براہ راست اپنی تفصیلات جمع نہیں کریں گے، بلکہ اس ادارہ کی طرف سے تفصیلات جمع کی جائیں گی، جس کے تحت مدارس چل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں آسام کے کچھ مدارس میں پڑھا رہے اساتذہ پر انگلیاں اٹھائی گئی تھیں۔ کچھ اساتذہ کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، جن پر الزام ہے کہ وہ اے کیو آئی ایس اور انصاراللہ بنگلہ ٹیم (اے بی ٹی) سے مبینہ طور پر جڑے ہوئے ہیں۔ ان کی گرفتاری کے بعد ریاست کے کئی مدارس جانچ کے دائرے میں آگئے تھے۔ رواں سال اب تک ریاست میں شدت پسند تنظیموں سے رابطہ کے الزام میں اساتذہ سمیت مجموعی طور پر 47 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
آسام میں مدارس کویکم دسمبرتک اپنی تفصیلات دینے کا حکم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS