ایشیائی ممالک عالمی طاقتوں کا مہرہ نہ بنیں: وائینگ یی

0

جکارتہ (ایجنسیاں) : چین نے دیگر ایشیائی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ خطے میں عالمی قوتوں کا دباؤ مسترد کرتے ہوئے کسی ایک طاقت کی حمایت کریں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان سیکریٹریٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ وائینگ یی نے کہا کہ ایشیائی ممالک عالمی طاقتوں کا مْہرہ بننے سے گریز کریں۔ وزیر خارجہ وائنگ یی نے کہا کہ ایک ایسے خطے کو جیو پولیٹیکل عوامل کی طرف سے تشکیل نو کا خطرہ لاحق ہے۔ خطے میں کئی ممالک پر عالمی قوتوں کا دباؤ ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ جانبداری کا مظاہرہ کیا جائے اور کسی ایک طاقت کی حمایت کریں۔
چین کے وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے اور خطے کو کسی بڑی طاقت کی دشمنی یا زبردستی کے باعث شطرنج کے مْہروں کے طور پر استعمال ہونے سے محفوظ رکھنا ہے۔ اپنے خطاب میں چینی وزیر خارجہ نے کسی ایک ملک کا نام تو نہیں لیا تاہم ماضی قریب کے واقعات اور ممالک کے درمیان تناؤ کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ ان کا اشارہ امریکہ اور برطانیہ کی جانب ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب امریکہ اور چین کے وزرائے خارجہ نے بھی دو روز قبل بالی میں ملاقات کی تھی اور دوطرفہ بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا تاہم چینی وزیر خارجہ کے اس بیان سے لگتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ برقرار ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS