کورونا وبا کی وجہ سے ایشیا کپ 2023 میں ہوگا

0
image:indiatvnews.com

نئی دہلی (یواین آئی ) : ایشیاء کپ کے 2021 ایڈیشن کو باضابطہ طور پر ملتوی کردیا گیا ہے اور اب اس کا انعقاد 2023 میں ہوگا۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو اس فیصلہ پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔ اے سی سی نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا ، “کوڈ 19 وبا کی وجہ سے اے سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کو ایشیاء کپ 2023 میں منتقل کرنے کے لئے مشکل فیصلہ کرنا پڑا ہے ۔ تب سے اے سی سی اپنے شراکت داروں اور شیئر ہولڈرز کے ساتھ یہ یقینی کرنے کا کام کرے گی کہ یہ ٹورنامنٹ ہر سال منعقد ہو۔
اے سی سی نے اپنے بیان میں کہا، مصروف بین الاقوامی پروگرام کی وجہ سے یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ سال میں کوئی پریکٹس ونڈو دستیاب نہیں ہے جہاں سبھی ٹیمیں حصہ داری کرنے کے لئے موجود ہوں۔ بورڈ نے اس معاملے پر احتیاط کے ساتھ غور کرنے کے بعد طے کیا کہ ٹورنامنٹ کو ملتوی کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا متبادل نہیں ہے ۔ یہ ٹورنامنٹ اب 2023 میں کرانا ممکن ہوگا کیونکہ 2022 میں پہلے سے ہی ایشیا کپ کا انعقاد ہونا ہے ۔ ایشیا کپ کے لئے تاریخیں مقررہ مدت میں بتا دی جائیں گی۔
یہ دوسرا موقع ہے جب اس ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پانی پھر گیا ہے ۔ پہلے یہ مقابلے گزشتہ سال یعنی 2020 میں پاکستان میں کھیلے جانے تھے لیکن تب کورونا وبا کی وجہ سے اس ایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ کا یہ پندرواں ایڈیشن پہلے پاکستان میں ہونا تھا لیکن ہندوستان کے منع کرنے کے بعد اسے یو اے ای میں کرائے جانے کی بات سامنے آرہی تھی۔ بی سی سی آئی نے کہا تھا کہ اگر ٹورنامنٹ کا انعقاد غیرجانبدار مقام پر ہوتا ہے تواسے پاکستان کے ذریعہ ایشیا کپ کی میزبانی سے کوئی پریشانی نہیں ہے ۔ بعد اس کی میزبانی سری لنکا کو دے دی گئی تھی۔ آخری بار سال 2018 میں ہندوستان نے ہی بنگلہ دیش کو یو اے ای میں شکست دے کر ایشیا کپ جیتا تھا۔ ہندوستان اس ٹورنامنٹ کی سب سے کامیاب ٹیم ہے ۔ سری لنکا 2023 سیزن کی میزبانی کرے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS