خالی بیڈ کی جانکاری نہ دینے والے اسپتالوں کی اب خیر نہیں

0

نئی دہلی (ایس این بی):ہائی کورٹ نے کورونا مریضوں کے لیے ریزرو اور خالی پڑے بیڈوں کے ڈیٹا کی جانکاری نہ دینے والے اسپتالوں اور نرسنگ ہوم کو انتباہ دیا ہے۔ جسٹس وپن سانگھی اور جسٹس جسمیت سنگھ کی بینچ نے کہا کہ ان سبھی کو یہ بتانا ضروری ہے کہ ان کے اسپتال میں کتنے بیڈ بھرے ہوئے ہیں اور کتنے خالی ہیں۔ بینچ نے یہ بھی کہا کہ اس کی جانکاری دہلی سرکار کے پورٹل پر ہونی چاہئے، جس سے مریض اور ان کے رشتہ داروں کو یہ جانکاری مل سکے اور ان کے علاج میں آسانی ہو۔ بینچ نے اس کے ساتھ ہی اس معاملے کی سماعت 27 مئی تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔ بینچ نے کہا کہ یہ سنگین معاملہ ہے کہ عدالت کے حکم کے باوجود کافی اسپتال اور نرسنگ ہوم اس کی جانکاری نہیں دے رہے ہیں، بینچ نے دہلی سرکار کو آئندہ سماعت کے دوران حکم پر عمل نہ کرنے والے اسپتالوں کی فہرست پیش کرنے کی ہدایت دی ہے جس سے ان کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ بینچ نے محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری سے کہا ہے کہ وہ سبھ۰ی اسپتالوں اور نرسنگ ہوم کے مینجمنٹ کو ایک بار پھر پہلے کے احکامات سے متعلق جانکاری دے دیں۔ اس نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ وہ حکم پر عمل کریں گے۔ اگر اسپتالوں نے اسے بھی نظرانداز کیا تو وہ کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ بینچ نے کہا کہ وہ یہ صاف کردینا چاہتے ہیں کہ اگر ہمیں اپنے احکامات کی کوئی جان بوجھ کر نافرمانی ہوئی تو ہم احکامات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے سخت کارروائی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ کورٹ نے حال ہی میں راجدھانی کے سبھی اسپتالوں اور نرسنگ ہوم کو ہر 2گھنٹے میں بھرے ہوئے اور خالی بیڈ کی صورتحال کو اپ ڈیٹ کرنے کو کہا تھا۔ اس نے یہ احکام اس دلیل پر دیا تھا کہ کچھ اسپتال غریب مریضوں کو بیڈ مہیا نہیں کررہے ہیں جبکہ امیروں کو زیادہ پیسے لے کر بیڈ دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS