غازی پور: آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے قومی صدر اسد الدین اویسی اتوار کی رات دیر گئے مختار انصاری کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔ وہ لکھنؤ سے سیدھے محمد آباد میں ایم پی افضل انصاری کی پھاٹک رہائش گاہ پہنچے۔ جہاں مختار انصاری کے گھر داخل ہوتے ہی اسد الدین اویسی نے مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کو گلے لگایا۔
اویسی نے مختار انصاری کے لواحقین کے ساتھ ہی ساتھ کھانا بھی کھایا۔ چالیس منٹ تک بات چیت ہوئی۔ دوسری طرف جب اویسی کی آمد کی خبر ملی تو حامیوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔
आज मरहूम #मुख्तार_अंसारी के घर #गाजीपुर जाकर उनके खानदान को पुरसा दिया, इस मुश्किल वक्त में हम उनके खानदान, समर्थक और चाहने वालों के साथ खड़े हैं।
इंशा अल्लाह इन अंधेरों का जिगर चीरकर नूर आएगा,
तुम हो ‘फिरौन’ तो ‘मूसा’ भी जरूर आएगा।pic.twitter.com/oDQAbwNIiI
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) March 31, 2024
ملاقات کے بعد اویسی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ غازی پور میں مرحوم مختار انصاری کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ کو تسلی دی، اس مشکل وقت میں ہم ان کے اہل خانہ، حامیوں اور چاہنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں نم آنکھوں کے درمیان مختار انصاری سپرد خاک
انھوں نے شاعرانہ انداز میں کہا، “انشاء اللہ ان اندھیروں کا جگر چیڑ کر نور نکلے گا، تم ہو فرعون تو موسیٰ بھی ضرور آئے گا۔”