عدالت نے کیجریوال کو پندرہ اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا

0
ای ڈی کی ٹیم اپنے ساتھ اروند کیجریوال کو لے جاتی ہوئی۔۔۔۔ فائل فوٹو
ای ڈی کی ٹیم اپنے ساتھ اروند کیجریوال کو لے جاتی ہوئی۔۔۔۔ فائل فوٹو

نئی دہلی: شراب پالیسی کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں راؤز ایونیو کی عدالت نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 15 اپریل تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سربراہ کیجریوال کو عدالت میں خصوصی جج کاویری باویجا کے سامنے پیش کیا گیا۔ ای ڈی نے عدالت سے کیجریوال کو 15 دن کی عدالتی تحویل میں بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے پوچھ گچھ کے دوران بالکل تعاون نہیں کیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عدالت کو بتایا کہ کیجریوال کا طرز عمل غیر تعاون والا رہا ہے اور وہ ٹال مٹول سے جواب دے رہے ہیں۔ تفتیش میں مدد نہیں کر رہے ہیں۔ ہمیں مستقبل میں حراست کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ کیجریوال نے ڈیجیٹل آلات کے پاس ورڈ نہیں دیے ہیں۔ اس کے بعد جج نے اسے 15 اپریل تک عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمال مولا مسجد کے سروے پر سپریم کورٹ کا روک لگانے سے انکار، ہندو فریق کو نوٹس

کیجریوال کے وکیل نے جیل میں کچھ ضروری ادویات اور تین کتابیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مانگی گئی تین کتابوں کے نام رامائن، مہابھارت اور ہاؤ پرائم منسٹر ڈیسائیڈز ہیں (صحافی نیرجا چودھری کی تحریر کردہ)۔ اروند کیجریوال نے بیماری کے پیش نظر جیل کے اندر خصوصی خوراک کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS