لاہور (ایجننسی ) پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کی منسوخی پر مریم نواز کا طنز،وفاقی وزیر کا شدید ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی کے ایک متنازعہ ٹوئٹ پر شدید ردعمل دیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی سیریز منسوخ ہونے پر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو طنز کا نشانہ بنایا تھا۔ مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراوں گا “۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے حماد اظہر نے ٹوئٹ کیا کہ “ہم سے بے شک نفرت کرو لیکن میری دھرتی کی کچھ تو نمک حلالی کرو جس کی دولت سے باہر جائدادیں بنائیں”۔
“میں سبز پاسپورٹ کی عزت کراوں گا !” pic.twitter.com/TtoICBWxk6
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 17, 2021
دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے بھی مریم نواز کے طنزیہ ٹوئٹ پر جوابی ٹوئٹس کیے گئے۔ مریم نواز کی طنزیہ ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ اللہ آپ کی حالت پر رحم کرے اور ان پر بھی جنہیں اس دماغ کو برداشت کرنا پڑتا ہے، اگر کوئی دوسرا آپکے ملک کے ساتھ اچھا نہ کرے تو اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں لیکن آپ تو اپنے ہی ملک کی سوتن بنی ہوئی ہیں۔
بہت دن ہو گئے تھے آپ نے کوئی بیان نہیں دیا تھا جس کو سن کر بھارت کے پاکستان سے دشمنی کرنے والوں کے سینے میں ٹھنڈ پڑی ہو. آپ کی اس بات کو پڑھ کر پاکستان دشمنوں کو خوشی ضرور ہو گی اور ان کو اطمینان ہو گا کہ آپ کا بیانیہ آج بھی وہی ہے جو پاکستان مخالف سننا جاہتے ہیں https://t.co/96vMEWrqrv
— Asad Umar (@Asad_Umar) September 17, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ ہاں مانتا ہوں کہ ایک پاکستانی کے طور پر دل اداس ہے، تکلیف میں ہوں۔لیکن مریم صفدر اور انکی تین کنیز صحافی بی بیاں ،مودی اور ہندوستانی میڈیا کی جگتیں یاد رہیں گی- یاد رکھیں ہم پاکستانی ہیں۔ہم ہار نہیں مانتے۔جس جس نے ہاکستان سے برا کیا وہ بھلے نواز ہو یا مودی،نامراد بے توقیر ہوا۔ پاکستان میں کرکٹ ہوتی رہے گی انشاللہ۔ نیوزی لینڈ چلا گیا تو کوئی بات نہیں دنیا میں اور ٹیمیں بھی موجود ہیں۔ پاکستان کھیلے گا بھی اور جیتے گا بھی۔ اس بہادر قوم کو کرکٹ اور جنگ دونوں لڑنی بھی آتی ہیں اور جیتنی بھی آتی ہیں۔