ہندوستان بنے گا جی 20-کا صدر، چھوڑے گا اپنی چھاپ

0

نئی دہلی (پی ٹی آئی) :ہندوستان مضبوط پوزیشن کے ساتھ جی-20 ممالک کی قیادت کرنے کےلئے تیار ہے۔ وہ اگلے سال جی۔ 20 کے صدر کے طور پر دنیا پر اپنی چھاپ چھوڑے گا۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا نے جمعرات کو یہ بات کہی۔ہندوستان یکم دسمبر 2022 سے ایک سال کےلئے جی-20 کی صدارت کرے گا۔ اس مدت کے دوران، ہندوستان کی طرف سے ملک بھر میں 200 سے زیادہ جی۔ 20 اجلاسوں کی میزبانی کی امید ہے۔ سربراہان مملکت یا سربراہ حکومت کی سطح پر جی ۔20 رہنماو¿ں کا سربراہی اجلاس 9-10 ستمبر 2023 کو نئی دہلی میں منعقد ہوگا۔ جارجیوا نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے کہا کہ ہندوستان ناامیدی کے اس ماحول میں امید کامرکز کہلانے کا حقدار ہے۔ وہ ایک تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے ۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ترقی ساختی اصلاحات پر مبنی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS