رائے پور،(یو این آئی) جسٹس اروپ کمار گوسوامی نے آج یہاں چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔راج بھون کے دربار ہال میں منعقدہ ایک مختصر پروگرام میں گورنر محترمہ انوسیا اوئیکے نے نو مقرر چیف جسٹس مسٹر گوسوامی سے حلف دلایا۔اس سے قبل چیف سکریٹری امیتابھ جین نے صدر کی طرف سے مسٹر گوسوامی کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ حلف کے پروگرام میں چیف منسٹر بھوپیش بگھیل ، سابق وزیراعلیٰ اور بی جے پی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر رمن سنگھ ، چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے جسٹس گان ، ریاستی کابینہ کے ارکان ، ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈی ایم اوستھی ، ڈائریکٹر جنرل پولیس اشوک جونیجا اور آر کے وج اور دیگر معززین موجود تھے۔
جسٹس مسٹر گوسوامی اس سے قبل آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تھے۔مسٹر گوسوامی کل بلاسپور میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
اروپ کمار گوسوامی نے چھتیس گڑھ کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS