اروناچل پردیش: کووڈ-19کے تین نئے معاملے درج،کل معاملے 91 ہوئے

0

اروناچل پردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ-19کے 3 نئے معاملے درج ہوئے ہیں ، جس سے ریاست میں معاملوں کی کل تعداد 91 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق نئے معاملے اٹانگر کیپٹل خطے سے درج کئے گئے ہیں۔
متاثرہ مریض دہلی سے واپس آئے تھے۔ ان کو قرنطینہ کیا گیا تھا یہاں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔ 
محکمہ صحت نے بتایا کہ انہیں علاج کے لئے کووڈ 19 کیئر سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ، تمام معاملات ایسے ہیں جن میں کووڈ-19 کے علامات نہیں پائے گئے۔
اب تک ، مجموعی طور پر 7 کووڈ 19 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے فارغ کر دیئے ہیں۔ ریاست میں اس وقت مجموعی طور پر 84 کووڈ 19 سرگرم معاملے ہیں۔ ریاست میں کووڈ 19 انفیکشن کی وجہ سے کسی کی موت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS