فوج نے مقامی جنگجوؤں کو سرنڈر کرنے کی اپیل دہرائی،ہرممکن سپورٹ کی یقین دہانی کی

0

سری نگر : فوج نے مقامی جنگجوؤں کو سرنڈر کرنے کی اپیل کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سرنڈر کرنے والے جنگجوؤں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
فوج کی طرف سے یہ اپیل سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کی گئی ہے جس کے ساتھ ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کیا گیا ہے جس میں تین جبگجوؤں کے والدین کو اپنے بچوں کو واپس آنے کی تاکید کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں ایک فوجی افسر کو جنگجوؤں کے والدین کو یہ یقین دہانی دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ اگر ان کے بچے واپس آگئے تو فوج انہیں ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عابد رمضان شیخ نامی جنگجو کے اہلخانہ اس کو گھر واپس آںے کی اپیل کر رہے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والےعابد رمضان شیخ نے 19 فروری 2018 میں جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ویڈیو میں اس کے اہلخانہ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: ’مہربانی کرکے گھر واپس آجاؤ اور نئی زندگی شروع کرو۔ ہم یہ نہیں جانتے ہیں آپ کہاں ہیں لیکن جہاں بھی ہیں گھر واپس آجاؤ‘۔
اس ویڈیو میں انیس سالہ جنگجو ارجمند گلزار ڈار کے اہلخانہ سے ایک فوجی افسر کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے: ’اگر آپ کا اپنے بیٹے کے ساتھ رابطہ ہوتا ہے تو اس کو بتائیں فوج اس کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے ارجمند گلزار نے 31 جنوری 2018 میں جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔
ویڈیو میں اسی طرح یاسر احمد پرے نامی جنگجو جس نے 20 جون 2019 میں جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کی ہے، کو بھی سرنڈر کرنے کی اپیل کی جا رتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS