ارجن رام پال نے اپنی بیوی مہر کو دیا طلاق

    0

    بالی ووڈ اداکار ارجن رام پال اور مہر جیسیا علیحدہ ہوگئے ہیں۔ ارجن رام پال نے تقریباً 21 برسوں کے بعد مہر کو طلاق دے دی ہے۔واضح رہے کہ دونوں کافی عرصے سے علیحدہ رہ رہے تھے اور طلاق کی عرضی داخل کررکھی تھی۔
    ممبئی میمر کی رپورٹ کے مطابق اب دونوں کا آفیشیل طلاق ہو گیا ہے۔ باندرا کے فیملی کورٹ نے آپسی اتفاق سے دونوں کے طلاق کو منظوری دے دی۔
    دونوں نے 31 اپریل 2019 کو عدالت میں طلاق کی عرضی داخل کی تھی۔ تقریباً 6 مہینے بعد جج شیلجا ساونت نے اسیشل میریج ایکٹ کے تحت منظور کر لیا۔ ارجن اور مہر کی بیٹیوں کو عدالت نے ماں کے حوالے کر دیا ہے۔ بیٹیاں ماں کے ساتھ باندرا میں رہیں گی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS